کافی خواجہ غلام فرید ؒ ۔ شاہ رانجھا البیلا جوگی جادوگر وے

سلیمانی صوفی کلام

حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ

شاہ رانجھا البیلا ، جوگی جادوگر وے

راول بنسی جوڑ سنائی۔۔۔وِسِر گیئم گھر در وے

راول نے ایسے باکمال انداز میں بانسری بجائی کہ مجھے اپنا گھر در بھول گیا۔

تخت ہزاریوں رانجھن آیا۔۔۔ہیر تتی دے گھر وے

تخت ہزارے سے رانجھن ، کرموں جلی ہیر کے گھر آیا ہے۔

اِتنا ظلم مناسب نا ہیں۔۔۔رب کولوں کُجھ ڈر وے

اتنا ظلم اچھا نہیں ہے، رب سے کچھ ڈرو۔

رانجھا جوگی ، میں جوگیانی۔۔۔ڈتڑی عشق خبر وے

رانجھا جوگی اور میں اس کی جوگیانی ہوں۔ اسی نے مجھے عشق کی خبر دی ہے۔

یار فرید نہ وِ سریُم ہرگز۔۔۔سِکدی ویساں مر وے

فرید محبوب کو ہرگز نہیں بھلا سکا۔ (اس کے دیدار کی) حسرت میں موت آجائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

اکبر الہ آبادی Akbar Alah Abadi

Kafi Khawaja Ghulam Fareed R.A. Yar Sipahira Aa Was Madro Kolکافی خواجہ غلام فرید ؒ۔ یار سپاہیڑا اوس ماڈروکول

سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو Sultan Karbla ko Hamara Salam Ho